مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ کے شہر قامشلی کی خواتین نے اس علاقہ میں ترکی کے فوجی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شامی فوج کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قامشلی کی خواتین نے ترکی کے خلاف احتجاج کا آغاز السبع بحرات اسکوائر سے فرھنگ عربی اسکوائر کی جانب کیا۔ شامی خواتین نے شام کے پرچم کو بلند کرتے ہوئے شامی فوج کی حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ شامی خواتین نے شام کے خلاف فوجی حملے پر مبنی ترکی کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام شامی فوج کے ساتھ ملکر کر ملک کا بھر پور دفاع کریں گے۔
آپ کا تبصرہ